اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی گھپلا کرنیوالے 5 ملزم ہائیکورٹ سے گرفتار
اسٹیٹ بینک کے نام پرگھپلا کرنیوالے سوسائٹی چیئرمین اور4ملزمان کی ضمانت مسترد۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق سیکریٹری عبداللہ علوی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں جب کہ نیب نے ہائی کورٹ کے احاطے سے سوسائٹی چیئرمین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے چیئرمین نصر فیضان صدیقی اور سیکریٹری ہاؤسنگ سوسائٹی عبداللہ علوی سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں، دیگر ملزمان میں فیضان صدیقی، سید عامر، عبدالحق، محمد خرم علوی، روشن آرا، اعجاز حسین شامل ہیں۔
ملزمان نے ضمانتیں مسترد ہونے کے بعد عدالتوں میں چھپنے کی کوشش کی، نیب نے سوسائٹی کے چیئرمین نصر فیضان صدیقی، خرم علوی، اللہ ابایو، عبدالحق شاہانی اور عبد اللہ علوی کو گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے، عدالت نے غلام حیدر چانڈیو، عثمان ابراہیم، حسین علی ہاکرو کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
نیب کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے 125 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا،37 کروڑ روپے سے زائد کا شہریوں سے فراڈ کیا، ناکلاس اراضی پر قبضے کرکے سوسائٹی بنائی گئی، نیب حسین علی ہاکرو اور دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔