نوجوان بہترکام کرسکتے ہیں حوصلہ افزائی کرنا چاہیے غلام محی الدین

مشکل دور گزرچکااب فلم انڈسٹری کے حالات مزید بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی


Cultural Reporter January 08, 2014
اب دور نوجوانوں کا ہے جو بہتر سوچ کے ساتھ کام کی صلاحیت رکھتے ہیں، فوٹو: فائل

سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب ہم پر ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ ایک طویل جدوجہد کے بعد ہم اس مقصد میں کامیاب ہوئے ہیں کہ لوگوں کو سنیمائوں پر واپس لاسکیں مشکل دور تو گزر گیا لیکن آنیوالا وقت اب ہمارے لیے بہت سے چیلنج لے کر آئیگا اگر اب ہم نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا تو ترقی کا سفر کٹھن ہوجائے گا۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔غلام محی الدین کاکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے حالات مزید بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی اور ایسا لائحہ عمل بنانا ہوگا کہ ہمیں ترقی کی منازل آسانی سے طے کر کے فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں مدد دے سکیں۔

 photo 4_zps556f5818.jpg

انھوں نے کہا کہ اب دور نوجوانوں کا ہے جو بہتر سوچ کے ساتھ کام کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ ہم سب کا مستقبل ملک کی بہترین فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں