سیکیورٹی چیلنجزپر دو روزہ عالمی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی

دوسرے روزآرمی چیف مہمان خصوصی، متعدد ممالک سے مندوب شرکت کریں گے۔

دوسیشنز ہونگے، معاشی ڈپلومیسی، تجارت اور رابطوں کے فروغ پر گفتگو کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

خطے میں قیام امن، سیکیورٹی چیلنجز کے حوالے سے سیکیورٹی ڈویژن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔

پاکستان میں خطے میں قیام امن، سیکیورٹی چیلنجز کے حوالے سے سیکیورٹی ڈویژن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس ہوگی جب کہ کانفرنس 17 مارچ سے 18 مارچ تک جاری رہے گی۔


کانفرنس میں شرکت کیلیے سیکیورٹی معیشت تجارت اور ڈپلومیسی کے شعبہ میں مہارت رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے اور متعدد ممالک سے مندوب اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

17 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے،اس کے بعد کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے جس میں عالمی ماہرین حصہ لیں گے۔

کانفرنس کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے اور خطے کی صورتحال درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے شرکاء کو آگاہ کریں گے، کانفرنس کے مزید دو سیشن ہوں گے، جس میں معاشی ڈپلومیسی ، تجارت اور رابطوں کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔
Load Next Story