اسلامی نظریاتی کونسل 4 ماہ سے غیرفعال
چیئرمین و11ارکان کی عدم تقرری،شرعی رہنمائی کے لیے درخواستیں زیرالتوا۔
QUETTA:
اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین سمیت 11ارکان کی تقرری نہ ہونے کے باعث 4ماہ سے غیرفعال ہے۔
ذرائع کے مطابق کونسل کے ارکان کی مجموعی تعداد20 ہے،چیئرمین سمیت 11کی تین سالہ مدت گزشتہ نومبرمیں مکمل ہوگئی تھی جبکہ باقی 9ارکان میں سے ایک کی بطور وفاقی شرعی عدالت کے جج کے طورپر تقرری ہوگئی تھی۔
کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ اکتوبرکے آخری ہفتے میں ہواحالانکہ قواعدکے مطابق سال میں کم ازکم چاراجلاس ہونالازمی ہے لیکن غیرفعال ہونے کی وجہ سے اسے شرعی رہنمائی کے لئے بھیجی گئی درجنوں درخواستیں بھی التواکا شکارہیں۔
کونسل حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ارکان کی تقرری کے لئے مختلف ناموں پرغورجاری ہے،دوسرے مرحلے میں چیئرمین کا انتخاب کیاجائیگا، وزارت قانون کواس ضمن میں نام بھیج دیئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اسے چیئرمین لگانا چاہتی ہے جواس کی پالیسی کا حامی ہو، اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بھی اسے لگایاگیا جو مفتی منیب الرحمن کی طرح سخت موقف رکھنے والانہیں ہے۔