مہران یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز

پہلے روز طلبا کو قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا، وی سی کی تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت

کلاسز کے پہلے روز طلبہ کو انکے اپنے اپنے شعبوں میں اورینٹیشن دی گئی .فوٹو: فائل

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں (14 بیچ) کے نئے سال کی کلاسز منگل 7جنوری سے شروع ہو گئیں۔

کلاسز کے پہلے روز طلبہ کو انکے اپنے اپنے شعبوں میں اورینٹیشن دی گئی اور یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی دی گئی۔




وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے تمام طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کر کے اپنا اور قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوشش کریں۔ طلبہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں جس سے انکی پڑھائی پر بُرا اثر پڑے۔
Load Next Story