افغان صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک 60 زخمی

کار بم دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا، گورنر ہیرات


ویب ڈیسک March 13, 2021
کار بم دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا، گورنر ہیرات۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

گورنر ہیرات وحید قتالی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا جس میں مارے جانے 7 افراد عام شہری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس گھروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں