خوشی ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے عہدے بلوچستان اورسابق فاٹا کوملے وزیراعظم

جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے انکو قومی دھارے میں لانے کی میری پالیسی ہے، وزیراعظم

جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے انکو قومی دھارے میں لانے کی میری پالیسی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے۔

ٹوئٹر پروزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اورمرزا آفریدی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔


وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ دوعہدے بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملے، جوعلاقے ماضی میں پیچھے رہے انکو قومی دھارے میں لانے کی میری پالیسی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی


دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی جس کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈویلپمنٹ اور اس اہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے، یہ اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے، لائسنسوں کا اجراء، امپورٹ اور ملک میں پیداوار کی اجازت دینے کی مجاز ہوگی۔


 
Load Next Story