دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اورچالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرزکوٹرافی اور اسناد سے نوازا


ویب ڈیسک March 13, 2021
کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ایئراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اورچالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرزکورس کی گریجویشن تقریب میں خطاب میں کہا کہ دورحاضرکی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اورفیوژن پرمنحصرہے، ایئرپاورسینٹرآف ایکسیلنس اورکمبیٹ کمانڈرز اسکول مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اوراس کی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرزکوٹرافی اور اسناد سے نوازا، کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ایئراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی۔ کمبیٹ کنٹرولرز کی ایئر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈرعلی احمد نے حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |