مسائل کے حل کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ

ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ہرقسم کی دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔


ویب ڈیسک September 08, 2012
پاک بھارت وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے۔ فوٹو: ایکسپریس

RAWALPINDI: پاکستان اوربھارت نے مسائل کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اوردونوں ممالک کواب اپنے مستقبل پرنظررکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات میں سیاچن، سرکریک جیسے معاملات اورسمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی راہ میں ممبئی حملے جیسے معاملات رکاوٹ نہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اس دورے سے متعلق کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی گئی من موہن سنگھ جب بہترسمجھیں گے پاکستان آئیں گے۔

ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ہرقسم کی دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک امن اورتعاون کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں