کورونا وبا کے دوران ’’عالمی ہیروز‘‘ میں پاکستانی ڈاکٹر بھی شامل

پاکستانی ڈاکٹرز نے دہشت گردی کا سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے، امریکی جریدے کی رپورٹ

پاکستانی ڈاکٹرز نے دہشت گردی کا سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے، امریکی جریدے کی رپورٹ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
امریکی جریدے نے کورونا وبا میں پاکستانی ڈاکٹرز کو خدمات کے اعتراف میں گلوبل ہیروز قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، کورونا وبا کو ایک سال مکمل ہونے پر آن لائن امریکی چینل ''نیشنل پبلک ریڈیو'' (این پی آر) نے اپنی ایک حالیہ خصوصی رپورٹ میں کورونا وبا کے دوران مختلف ممالک میں بہترین خدمات پیش کرنے والے 9 ہیروز کی فہرست جاری کی ہے جس میں سری نگر، مقبوضہ کشمیر کے ایمبولینس ڈرائیور جمیل احمد ڈگو کے علاوہ پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، اور جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی فرائض پر ڈٹی رہیں، جب کہ دیگر پاکستانی ڈاکٹرز نے دہشت گردی کا سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے۔ فہرست میں میکسکو، اٹلی، فلپائن، نائجیریا، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔

 
Load Next Story