سینیٹ الیکشن میں شکست پی ڈی ایم کی بڑی قیادت کے رابطے

تینوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر مشاورت کی، ذرائع

تینوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر مشاورت کی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے 3 بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہوں نے سر جوڑ لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں تینوں رہنماؤں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی نتائج پر مشاورت کی اور چیئرمین سینیٹ کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔


یہ پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی لیکن حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں منگل کے روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حتمی فیصلے کرنے پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منگل کوہوگا، جس میں نوازشریف، آصف علی زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

یہ پڑھیں : نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

اجلاس میں بلاول بھٹو ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی شرکت کریں گے اور پی ڈی ایم اس بات پر بھی غور کرے کہ ڈپٹی چیئرمین کے پی ڈی ایم امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو اپوزیشن کے کم ووٹ کیوں ملے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعدعملی پر مشاورت ہوگی، جب کہ لانگ مارچ کی تیاریوں پر مشاورت اور حکمت عملی بھی طے ہوگی۔
Load Next Story