عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور پاکستان میں ہوشربا اضافہ 

فی تولہ سونا 107000 روپے اور 10 گرام سونا بڑھ کر 91735 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک March 13, 2021
عالمی مارکیٹ میں سونا 23ڈالر کی کمی سے 1727ڈالر فی اونس ہوگیا۔ (فوٹو، فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1727 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2550 روپے اور 2185 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 735 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |