سینیٹ الیکشن ممکن ہے سپریم کورٹ کے حکم پر کسی ادارے نے کیمرے لگائے ہوں غلام سرور
نواز شریف کے لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیانات دشمن کا ایجنڈا ہیں
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کسی ادارے نے سینٹ انتخابات سے پہلے خفیہ کیمرے لگائے ہوں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے کیمرے نہیں لگائے۔
راولپنڈی پی ٹی آئی پبلک سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں ہار کو تسلیم کرنے کے بجائے انتخابات کو متنازع بنا رہی ہے، نواز شریف کے لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیانات دشمن کا ایجنڈا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر نااہل ہوئے اور جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہوئے، نواز شریف پاکستان اور اس ملک کے بچوں کے دشمن ہیں، مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کا حصہ نہ بن سکے اب پی ڈی ایم سے نہ جانے کون سے بدلے لے رہے ہیں۔
غلام سرور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 82 پائلٹس کے پاس سوزوکی چلانے کا لائسنس نہیں تھا لیکن جمہوریت کے دعوے داروں نے انہیں جہاز اڑانے کے لائسنس جاری کردیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا واحد ایجنڈا مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، رمضان میں تحصیل کی سطح پر رمضان بازار لگائے جائیں گے۔