سیاست بچانے کیلیے پاکستان کیخلاف نعرے نہ لگائیں مراد سعید

جو دوا لینے گیا اسے واپس بلاؤ، پیپلز پارٹی ایک صوبے کی پارٹی بن چکی، پریس کانفرنس


APP March 14, 2021
جو دوا لینے گیا اسے واپس بلاؤ، پیپلز پارٹی ایک صوبے کی پارٹی بن چکی، پریس کانفرنس۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ خدا کیلیے اپنی سیاست بچانے کیلیے پاکستان کیخلاف نعرے نہ لگائیں آپ کی سیاست ختم ہو جائیگی لیکن پاکستان قائم رہیگا۔


وفاقی وزیر مراد سعید نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پریس کانفرنس میں عوام کی دل آزاری ہوئی اپنی سیاست چمکانے کیلیے پی ڈی ایم نے اداروں کو نشانہ بنایا، خدا کیلیے اپنی سیاست بچانے کیلیے پاکستان کیخلاف نعرے نہ لگائیں آپ کی سیاست ختم ہو جائیگی لیکن پاکستان قائم رہیگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کی کامیابی ہے،اپوزیشن کا آج بھی شور اور واویلا اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا میڈیا سے ہمدردانہ گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی سرکس کو انٹر ٹینمنٹ پر منتقل کردیں، پی ڈی ایم نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنایا، جو دوائی لینے ملک سے بھاگ گئے انہیں اس ملک کے عوام سے کوئی سروکار نہیں،اس کو بلاؤ جو دوائی لینے گیا تھا، عدالتی سزا یافتہ مجرم ڈھٹائی سے اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن چکی ہے، نواز شریف باہر بیٹھ کر الطاف حسین بن بیٹھے ہی اور ہار چوری کرنے والا متفقہ امیدوار کیسے بن گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |