کرکٹ اسٹیڈیم شعیب اختر سے منسوب

اس اعزاز پر میرے پاس شکریہ کیلیے الفاظ نہیں ہیں، سابق کرکٹر


Sports Reporter March 14, 2021
اس اعزاز پر میرے پاس شکریہ کیلیے الفاظ نہیں ہیں، سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

کے آر ایل کرکٹ اسٹیڈیم کو شعیب اختر سے منسوب کردیا گیا۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس اعزاز پر میرے پاس شکریہ کیلیے الفاظ نہیں ہیں،انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے نام کی تختی بھی شیئر کردی، کے آر ایل اسٹیڈیم کو اب شعیب اختر اسٹیڈیم کے نام سے پکارا جائے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں تاریخی وینیو کو منسوب کیے جانا بڑے اعزاز کی بات ہے،میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ برسوں عزت افزائی اور پیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرسکوں،میں نے ہمیشہ پوری لگن، دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی تاکہ ہمارا پرچم سربلند رہے،ماضی کی طرح اب بھی ستارہ اپنے سینے پر فخر کے ساتھ سجاتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں