حسن علی نے بھی کورونا سے نجات حاصل کر لی پہلی بار ’’منفی‘‘ ہونے پر مسرور

مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پی سی بی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں، پیسر


Sports Reporter March 14, 2021
مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پی سی بی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں، پیسر۔ فوٹو: فائل

REUTERS: حسن علی نے بھی کورونا وائرس سے نجات حاصل کر لی۔

پی ایس ایل6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پیسر نے سوشل میڈیا پر کہاکہ زندگی میں پہلی مرتبہ میں کسی چیز کے منفی آنے پر بے انتہا خوش ہوں، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پی سی بی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں جن 7کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں حسن علی کا نام سامنے نہیں آیا تھا، البتہ پیسر کے حوالے سے اطلاعات گردش میں رہیں۔

حسن علی کی اس ٹویٹ پر کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی فواد احمد کے بعد پیسر بھی ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہوئے تھے،ان کی رپورٹ اب نیگیٹو آگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں