کورونا نے بالی ووڈ کو لپیٹ میں لے لیا متعدد اداکار وائرس کا شکار

رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی پہلے ہی کورونا وائرس کا شکار ہیں


ویب ڈیسک March 14, 2021
رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی پہلے ہی کورونا وائرس کا شکار ہیں

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز نے بالی ووڈ کو بھی متاثر کردیا ہے اور متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کی حالیہ لہر نے پہلے رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی کو متاثر کیا جب کہ اب مشہور اداکار آشش ودیارتھی، تارا سوتاریا اور سدھانت چترویدی بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔




بھارتی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار آشش ودیارتھی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آشش ودیارتھی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم جس کسی نے بھی مجھ سے ملاقات کی ہے اپنا ٹیسٹ کرائے۔



فلم 'اسٹوڈنٹ آف دا ائیر' سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکارہ تارا سوتاریا بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی ہیں تاہم ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔



فلم 'گلی بوائے' سے بالی ووڈ میں جگہ بنانے والے سدھانت چترویدی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے پر شکرگزار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں