سندھ ون اورٹوکی بات انتخابی ماحول میں کی گئی نثارکھوڑو

متحدہ سے مذاکرات نہیں ہورہے مگربات چیت کے دروازے بھی بندنہیں کیے


Staff Reporter January 08, 2014
دیکھتے ہیں کہ ایازلطیف پلیجو کب ’’نائن زیرو‘‘ جاتے ہیں،سینئر صوبائی وزیر فوٹو: فائل

MULTAN: سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ ایک حقیقت ہے جو کہ ایک رہے گا،ون اورٹوکی باتیں کرنے والے خود کودھوکا دے کر تنہا کر رہے ہیں۔

الطاف حسین کی جانب سے سندھ ون اورٹوکی جلسے میں کی گئی بات انتخابی مہم کا ماحول پیدا کرنے کیلیے ہے،ایم کیوایم سے فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ہیں، بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو سندھ اسمبلی میں صحافیو سے گفتگو میں کیا، انھوں نے کہا کہ جہاں تک شہروں میں محرومی کی بات کی جارہی ہے تو سب سے زیادہ محرومیاں تو دیہی علاقوں میں ہیں،سندھ کے عوام نے آمروں کو جھکنے پر مجبور کیا اور کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیا تو پھر سندھی ماں تقسیم کیسے کریں گے ۔



انھوں نے کہا کہ جو سندھ میں آیا اور جس کے پاس شناختی کارڈہے وہ پاکستانی ہے جس کے باوجود بھی اگر کوئی خود کو مہاجر سمجھتا ہے تو وہ خود سے زیادتی کررہا ہے،ہم انتظار کریں گے کہ ایازلطیف پلیجو کب ایم کیو ایم کی دعوت پر نائن زیرو جاتے ہیں، نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اگر کوئی آگے بڑھ کر بات کرے گا تو ان کو سمجھائیں گے کہ جذباتی نہ ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں