مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک March 14, 2021
بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں جب کہ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

دوسری جانب قابض فوج کے آپریشن کے بعد کسی بھی قسم کی مظاہرے سے بچنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |