ارجنٹائن کے صدر کی گاڑی پر مشتعل ہجوم کا حملہ

مظاہرین نے علاقے میں کان کنی کے حکومتی منصوبوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے


ویب ڈیسک March 14, 2021
مظاہرین کے پتھراؤ، لاتوں اور گھونسوں سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، فوٹو : رائٹرز

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈیز کو پٹاگونیا کے علاقے میں لے جانے والی ایک منی بس پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور گاڑی کے کھڑکی کے شیشے توڑ دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے جنوبی صوبے چوبٹ میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر صدر فرنینڈیز کی منی بس کے باہر درجنوں مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا۔ مظاہرین نے صدر کی گاڑی پر پھتراؤ کیا، لاتیں ماریں اور گھونسے برسائے جس سے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملک کے صدر جنگل کی آگ سے تباہ ہونے والے علاقے کا دورہ کر رہے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے تاہم یہ احتجاج کان کنی کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبوں کے خلاف تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم کمیونٹی سینٹر کے دروازے پر جمع ہیں اور حکومتی اقدامات کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر فرنینڈیز کا کہنا تھا کہ حملہ آور پُرتشدد ذہنیت کے مالک تھے جن کا نہ تو صوبے چوبوت اور نہ پورے ارجنٹائن میں شاید ہی کوئی حامی ہے۔ دھونس دھمکی سے حکومتی پالیسیاں تبدیل نہیں کرائی جا سکتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں