کورونا کے بڑھتے کیسز اسلام آباد کے 3 سب سیکٹر سیل کرنے کا فیصلہ

سب سیکٹر آئی ایٹ فور ، ایف الیون ون اور آئی ٹین ٹو کو اتوار کی رات سے سیل کیا جائے گا، ڈی سی اسلام آباد


ویب ڈیسک March 14, 2021
اسلام آباد کے تجارتی مراکز اور تفریحی پارکس جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے فوٹو: فائل

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ میں پھیلے کورونا کی نئی شکل کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف الیون 1 میں 51، آئی ایٹ 4 میں 54 جب کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں کورونا کے 48 کیسز سامنے آئے ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر تینوں سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جارہا ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر تجارتی مراکز اور تفریحی پارکس جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |