ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سینیٹر کا چالان

ملک میں عوام اور خواص کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید


ویب ڈیسک March 14, 2021
چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیا گیا، سینیٹر فیصل جاوید(فوٹو، ایکسپریس)

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکمران جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا چالان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کاٹنے والے ٹریفک آفیسر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ملک میں عوام اور خواص کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |