لاہور میں مردہ جانور کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ملزم نے 2مردہ گائے کو بند پک اپ میں چھپا رکھا تھا


ویب ڈیسک March 14, 2021
ملزم مردہ گائے کی قصور سے لاہور سپلائی کررہا تھا(فوٹو، ایکسپریس)

ماڈل ٹاؤن ڈولفن اسکواڈ و پی آر یو نے شہر میں10 من مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنادی۔

ترجمان ڈولفن و پی آر یو نے شہری کی نشان دہی پر گارڈن ٹاؤن پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈرائیورکےنہ رکنے پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد راؤنڈاپ کرلیا ۔

ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق ملزم نے 2مردہ گائے کو بند پک اپ میں چھپا رکھا تھا۔ ملزم مردہ گائے کی قصور سے لاہور سپلائی کررہا تھا۔ملزم طاہر کو تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں