کورونا میں اضافہ خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند کرنے اور تقریبات پر پابندی کا حکم

پارک 6 بجے بند ہوجائیں گے، شادی ہال اور ریسٹورنٹ میں انڈور تقریبات،ثقافتی تقاریب اور کھیلوں پر بھی پابندی


ویب ڈیسک March 15, 2021
فوٹو فائل

TEHRAN: پنجاب کے بعد اب خیبر پختون خوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے پر مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں بازار 8 بجے بند رنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق ہر قسم کے بازار رات 8 بجے بند ہوجائیں گے تاہم ادویات، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے بڑھتے کیسز ؛ اسلام آباد کے 3 سب سیکٹر سیل کرنے کا فیصلہ

نوٹی فکیشن کے مطابق شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور تقریبات، شہر میں ہر قسم کی ثقافتی تقریبات اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی جبکہ مزارات بھی غیر بند کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وبا؛ پنجاب میں کاروبار اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پبلک پارکس شام 6 بجے بند ہوجائیں گے، حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل لازمی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔