سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سر منڈوا کر بھکشو بن گئے

مہندرا سنگھ دھونی نے گذشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی


Sports Desk March 15, 2021
ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سر کے بال منڈوائے بھکشو کا روپ اختیارکیے بیٹھے ہیں

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سر منڈوا کر بھکشو بن گئے۔

ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سر کے بال منڈوائے بھکشو کا روپ اختیارکیے بیٹھے ہیں، ایک اسپورٹس چینل نے ٹویٹر پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک مارشل آرٹس ٹریننگ کیمپ کا سیٹ اپ ہے۔

یاد رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے گذشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، ان کی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز اگلے سیزن کیلیے تیاریوں کا آغاز کرچکی ہے، دھونی کے ماضی میں مختلف ہیئر اسٹائلز کافی مشہور رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں