لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

ماں بیٹی شادی سے واپس آرہی تھیں

ماں بیٹی شادی سے واپس آرہی تھیں

صوئے آصل کے قریب کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

ہئیر کے رہائشی دلاور کی فیملی شہر سے باہر شادی سے واپس آرہی تھی۔ دلاور اپنی بیوی اور 4 بچوں کو رکشہ پر اپنے گھر ہیئر لے کر آرہا تھا۔


موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے رکشے کو روکا تو عائشہ کی مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں عائشہ اور کمسن بیٹی ماہین جاں بحق ہوگئی۔ ڈاکووں نے نقدی اور جیولری بھی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ خاوند دلاور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دونوں ہلاک ہونے والی خواتین کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load Next Story