بھارت میں مندرسے پانی پینے پرمسلمان لڑکے پرتشدد

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تشدد کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک March 15, 2021
ان کے بیٹے کا جرم یہ تھا کہ وہ مسلمان تھا اوراس سے پیاس لگنے پرایک مندر سے پانی پی لیا، اہل خانہ

مندرسے پانی پینے پر14 سالہ مسلمان لڑکے کو تشدد کونشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں 14 سالہ آصف نامی مسلمان لڑکے کو اس لیے تشدد کو نشانہ بنایا کیونکہ اس نے ایک مندرسے پانی پیا تھا۔

وائرل ہونے والی وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 23 سالہ لڑکا شرنگی نندن جو مندر کی دیکھ بھال کرنے والا ہے ، وہ مسلمان لڑکے سے اس کا نام اوراس کے والد کے نام پوچھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

مسلمان لڑکے کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا جرم یہ تھا کہ وہ مسلمان تھا اوراس سے پیاس لگنے پرایک مندر سے پانی پی لیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تشدد کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں