مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ متعدد کشمیری نوجوان زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کا بھی استعمال

بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کا بھی استعمال

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال کی اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے جس میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید اور سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو دھماکے سے اڑادیا تھا، واقعہ کے خلاف ضلع میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں بھی شامل تھے، اسی دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں، بڈگام اور بارہ مولا سمیت دیگر اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کرکے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story