کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق پر نیشنل ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ معطل

کراچی یونائیٹڈ سمیت چار ٹیموں کو کوویڈ ٹیسٹنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن


ویب ڈیسک March 15, 2021
کراچی یونائیٹیڈ کی کھلاڑی کی رپورٹ پازٹیو آئی، پی ایف ایف۔ فوٹو:فائل

کراچی یونائیٹیڈ کی کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آنے پر مقابلے فوری طور پر روک دئیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے بعد کراچی میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ کے مقابلے بھی کورونا پازٹیو کیس سامنے آنے پر روک دینے گئے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی یونائیٹیڈ کی کھلاڑی کی رپورٹ پازٹیو آنے پر مقابلے فوری طور پر روک دئیے گئے ہیں، جب کہ کراچی یونائیٹڈ سمیت چار ٹیموں کو کوویڈ ٹیسٹنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ کے اخراجات فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی، جب کہ کوویڈ رپورٹس کے بعد ہی مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |