لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی کیلئےدرخواست دائر

جاوید لطیب کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، درخواست گزار


ویب ڈیسک March 15, 2021
درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پوورٹل پر بھی دی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی کیلئےدرخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لیگی رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سےسی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پوورٹل پر بھی دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے۔

درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عُذرات پیش کیے ہیں وہ عُذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کاروائی کی جائے۔ اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔