شادی کی تقریب میں سائرہ یوسف کی ڈانس وڈیووائرل

اداکارہ پہلے سے ہی اداکاربلال اشرف کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں


ویب ڈیسک March 15, 2021
اداکارہ پہلے سے ہی اداکاربلال اشرف کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں

اداکارہ سائرہ یوسف کی شادی کی تقریب میں ڈانس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف انسٹاگرام پراداکاربلال اشرف کی ساتھ تصویر ڈالنے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن ہی گئی تھیں جہاں مداحوں نے ان سے بلال اشرف سے متعلق کافی سوال کیے۔

لیکن اس بار اداکارہ کی ایک شادی میں ڈانس وڈیووائرل ہوگئی جس میں ان کے رقص کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر ڈانس سے متعلق ایک اورپوسٹ کی جس میں سائرہ یوسف نے مشہورمصنف 'ایکارت تلے' کا ایک قول شیئر کیا کہ ' زندگی رقاص ہے اورآپ رقص۔'

 


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CMZU_Fznopp/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔