پاک ایران گیس منصوبہ ابھی تک ختم نہیں ہوا شاہد خاقان

سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا ہے،توانائی بحران کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں،وزیر پٹرولیم


APP January 08, 2014
گھریلو صارفین کوگیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرپیٹرولیم۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔منگل کونجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت ملک سے توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔

 photo 10_zps8d74d8fb.jpg

انھوں نے کہا کہ تاپی منصوبے پر پاکستان نے ایک روپے کی سرمایہ کاری نہیںکی۔اس منصوبے سے پاکستان کو پاک ایران گیس منصوبے سے سستی گیس ملے گی۔انھوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے گیس کے بحران کا سامنا ہے تاہم گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں