کابل میں 2 بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک 12 زخمی

دارالحکومت میں ہونے والے دونوں بم دھماکوں میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک March 15, 2021
دارالحکومت میں ہونے والے دونوں بم دھماکوں میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو : فائل

QUETTA: افغان دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا پل سوختا کے علاقے میں ہوا جہاں مسافروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

دوسرا بم دھماکا سرے کاریز کے علاقے میں ہوا جہاں ایک بار پھر مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکوں میں زخمی تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات کی آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |