ملالہ فوربز میگزین کی 30 کم عمر بااثر خواتین میں بھی شامل

سماجی مہم جوئی کی کیٹیگری میں ملالہ یوسفزئی، ملالہ فائونڈیشن کی سی ای او اورخالدہ بروہی سمیت 3 پاکستانی لڑکیاں شامل


Express Tribune Report January 08, 2014
سماجی مہم جوئی کی کیٹیگری میں ملالہ یوسفزئی، ملالہ فائونڈیشن کی سی ای او اورخالدہ بروہی سمیت 3 پاکستانی لڑکیاں شامل۔فوٹو:فائل

کاروباری فوربزمیگزین نے 2014کے لیے 30سال سے کم عمر 30خواتین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں سماجی مہم جوئی کی کیٹیگری میں ملالہ یوسفزئی، ملالہ فائونڈیشن کی سی ای اوشیزاشاہد اورخالدہ بروہی سمیت 3 پاکستانی لڑکیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جن کے بارے میں کہاجا رہاہے کہ وہ دنیاکو بدل رہی ہیں۔

25سالہ خالدہ بروہی نے صرف 16سال کی عمرمیں غیرت کے نام پراپنی دوست کے قتل کی گواہی دے کرشہرت حاصل کی۔ فہرست کی الگ کیٹگریز میں ٹی وی اداکاراور ڈائریکٹر لیناڈنہام، ٹینس اسٹار ماریاشراپوا اور پاپ گلوکارجسٹن بیبراور21سالہ پاپ اسٹارمائلے سائرس بھی فہرست میںشامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں