لاہورہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنان نے شہبازگل پر انڈے برسا دیئے

کارکنان نے شہبازگل پر سیاہی بھی پھینکی جس سے ان کے کپڑے اور ہاتھ آلودہ ہوگئے


ویب ڈیسک March 15, 2021
مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، شہبازگل کا صحافی کے سوال پر جواب۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔

معاملہ اس وقت کشیدہ ہوگیا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی، کارکنان کے تشدد سے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا، تاہم کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی۔

دوسری جانب شہبازگل جب عدالت کے احاطے میں پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ عدالت میں کیا ہوا ہے؟۔ جس پر شہباگل کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک دی، یہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔