کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود گوہرخان شوٹنگ پرپہنچ گئیں

اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 15, 2021
کورونا سے متعلق اصول و ضوابط تمام شہریوں کے لیے ہیں، ممبئی میونسپل کارپوریشن

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پربھی بھارتی اداکارہ گوہرخان شوٹنگ پر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ گوہر خان اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا۔

اداکارہ خود کو قرنطینہ کرنے کے بجائے فلم کی شوٹنگ پرپہنچ گئیں، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کے لیے دیدہ زیب لباس بنانے پر گوہر خان پاکستانی ڈیزائنر کی شکرگزار

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ شہراورعوام کی صحت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کورونا سے متعلق اصول و ضوابط تمام شہریوں کے لیے ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔