سلو میاں کی وجہ سے بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پر کترینہ کی بہن سیخ پا

ازابیل کیف اداکار پلکٹ سمراٹ کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی


ویب ڈیسک March 15, 2021
ازابیل کیف اداکار پلکٹ سمراٹ کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی

کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم میں سلمان خان کی وجہ سے نہیں بلکہ میرٹ پر جگہ بنائی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے محنت اور لگن سے کام کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جب کہ میں کترینہ کے ساتھ متعدد بار فلمز کی شوٹنگ پر گئی جہاں مجھے اندازہ ہوا کہ بالی ووڈ میں کام کیسے ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کترینہ کیف کی بہن کی فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

ازابیل کیف کا کہنا تھا کہ کترینہ نے ہمیشہ میری مدد کی اور کہا کہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا، اپنے دھیان کو بھٹکنے مت دینا کسی بھی چیز یا کسی بھی شخص کے لیے کیوں کہ ایک شخص سب کو خوش نہیں رکھ سکتا۔

ایک سوال پر کہ بالی ووڈ میں سلمان خان کی وجہ سے جگہ بنائی، ازابیل کیف نے کہا کہ ایک ڈانس ڈرامہ میں آڈیشن دینے کے بعد فلم کے لیے منتخب ہوئی ہوں نہ کہ سلمان خان کے کہنے پر فلم دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |