بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد گھروں کو نذر آتش کردیا

شوپیاں میں بھارتی فوج نے گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ کے طالبعلم جہانگیر احمد وانی کو بھی شہید کردیا


خالد محمود/ March 15, 2021
بھارتی فوج نے بیلٹ گن سے ایک 22 سالہ نوجوان کو آنکھوں سے محروم کردیا۔ فوٹو:فائل

بھارتی قابض فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب معصوم نوجوانوں کو شہید کرنے اور گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی تازہ ریاستی دہشت گردی میں ضلع شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد وانی کو قابض فوج نے جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیا، مقتول نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں زیر تعلیم تھا۔

بھارتی فوجیوں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو بیلٹ گنز کا نشانہ بھی بنایا، بیلٹ گن سے ایک 22 سالہ نوجوان اپنی آنکھوں سے محروم ہوگیا، اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ جاری ہے، اور عوامی احتجاج اور ردعمل کو روکنے کے لئے نام نہاد جمہوری بھارت ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، حکومت نے ضلع شوپیاں میں انٹڑنیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں