سعودیہ نے کبھی غیرآئینی اقدام کیلیے دباؤنہیں ڈالا پرویز رشید

فیصلہ عدالت نے کرناہے،این آراوتھری کی بات کرنیوالوں نے مشرف کوکاندھوں پربٹھایا


Numainda Express January 08, 2014
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ایساف اورنیٹوسے زیادہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشیدنے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ایساف اورنیٹوسے زیادہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیں،سعودی عرب نے کبھی پاکستان پرغیرآئینی اقدام کیلیے دبائونہیں ڈالا۔

کتاب''بائٹنگ دی سلوربلٹ'' کی تقریب رونمائی سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پہلے ہی کہاتھاکہ سعودی وزیرخارجہ کے دورے کامشرف کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں اب انھوں نے جن جذبات کااظہارکیاہے وہ قابل تحسین ہیں،پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کاخواہاں ہے۔



پاکستان اور بھارت نے ایسانظام طے کیاہے کہ الزام تراشی کی ضرورت نہ رہے،عمران خان دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹتے تھے اوراب ان کے امیدوارہی ایبٹ آبادمیں دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔آئی این پی کے مطابق وفاقی وزیرنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے التواکامعاملہ عدالتوں میں ہے،مشرف کے حوالے سے این آراوتھری کی بات کرنیوالے ریفرنڈم میں مشرف کوکاندھوں پربٹھاکرناچتے تھے۔این این آئی کے مطابق ایک انٹرویومیں پرویزرشیدنے کہاکہ غداری مقدمہ میںمشرف کوسزادینے کے متعلق فیصلہ عدالت نے کرناہے اورحکومت اس ضمن میں قانون اورآئین کے مطابق عمل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |