پشاور کے تھانے میں جاں بحق لڑکے پر پولیس تشدد کا انکشاف
بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصاویر منظر عام پر، پولیس نے دکان سے گرفتاری کے بعد تھانے لاتے ہوئے تشدد کیا، لواحقین
تھانہ غربی میں نوجوان لڑکے کی خودکشی کی ایک وجہ سامنے آگئی، بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آگئے، خدشہ ہے کہ بچے نے پولیس کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد بچے نے خودکشی کی۔
یہ پڑھیں : جاں بحق لڑکے کی نماز جنازہ ادا؛ گرفتار ایس ایچ او کا جسمانی ریمانڈ
لواحقین تدفین سے قبل بچے کے جسم کی تصاویر منظر عام پر لے آئے جس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ لواحقین کے مطابق بچے کے ہاتھ کی انگلیوں میں سوجن ہے، کان اور سر پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں، بچے کو دکان سے گرفتاری کے بعد تھانے لاتے وقت مارا گیا۔