KARACHI:
بھارتی ریاست آسام میں دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افرادزخمی ہوئے۔
بھارتی ميڈيا كے مطابق آئی جی پوليس نے بتايا كہ دھماكہ ضلع تنسوكيا كے گاندھی مورتی چوک ميں ہوا۔ انہوں نے كہا كہ دھماكے ميں3 پوليس اہلكاروں سميت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہيں اسپتال منتقل كرديا گيا ہے۔
آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے ميں يونائيٹڈ لبريشن فرنٹ آف آسام كا وہ گروپ ملوث ہے جو مذاكرات کی مخالفت کررہا ہے۔