کون مشرف سعودی وزیر خارجہ کا سرتاج عزیز سے استفسار

سعودی وزیرخارجہ نے مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فوری جواب دینے سے گریز کیا


Online/Numainda Express January 08, 2014
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل مشترکہ پریس بریفنگ کررہے ہیں۔فوٹو:این این آئی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعودالفیصل سے پریس کانفرنس کے دوران جب پرویز مشرف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر جواب دینے کی بجائے ساتھ بیٹھے سرتاج عزیز سے پوچھا کہ کون مشرف اس پر انہیں بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی بات کررہے ہیں اس پر انہوں نے عدم مداخلت کابیان دیا۔

علاوہ ازیں سعودالفیصل کی سرتاج عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے اختتام پر اس وقت قہقہے بکھرگئے جب ایک خاتون صحافی نے سوال کیا کہ سعودی عرب مصر کو کتنی امداد دے رہا ہے تو سعودی وزیر خارجہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ امداد انہیں دی جارہی ہے اور دلچسپی آپ ظاہر کررہے ہیں، اس پر بیٹھے لوگوں میں قہقہے بکھرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں