ہرنائی کوئلہ کی کان بیٹھنے سے7 کان کن جاں بحق

طورغر کی کان میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا۔


Numainda Express March 16, 2021
کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا اور آگ لگ گئی ،منیجر اور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج فوٹو: فائل

BEIJING: ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں گیس کے دھماکے کے بعد کوئلہ کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 7 کان کن جاں بحق ہوگئے جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ گئی، کان میں پھنسے 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔

سیکریٹری معدنیات نے واقعہ کی تحقیقات اور غفلت برتنے پر کان کے منیجر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے طور غر کی کوئلہ کان میں مزدور کان کنی کررہے تھے کہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے کان کا بڑا احصہ بیٹھ گیا اور آگ لگ گئی، کان بیٹھ جانے سے سات کان کن پھنس گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر مائنز ریسکیو کی ٹیمیں اور قریبی کانوں سے مزدوروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں