چینی ڈرون ٹیکنالوجی کا پاکستان میں ڈیولپمنٹ کیلیے استعمال
سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری، جرمانوں، قانونی کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔
چین کی ماڈل ڈرون ٹیکنالوجی کو پاکستان میں کمرشل، ریسرچ، ڈیولپمنٹ، ایگریکلچر اور دیگر پر امن مقاصد کیلیے استعمال کیا جائیگا۔
گوادر پرو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چین میں ڈرون قوانین سے متاثر ہوکر گزشتہ ہفتے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا ترقی اور پرامن مقاصد کیلیے استعمال پاکستان میں وقت کی ضرورت تھی۔
پاکستانی حکام کے مطابق سول ڈرون اتھارٹی کو ملک میں بغیر پائلٹ طیارے کے نظام کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈرون اجازت نامے کی فراہمی ، درآمد، مینوفیکچرنگ ، جانچ پڑتال اور اجراء سے متعلق امور کا بھی فیصلہ کریگی۔
وزیر اعظم آ فس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ اتھارٹی کی ذمے داریوں میں مینوفیکچرنگ، آپریشنز، ٹریننگ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے معیار تیار کرنا شامل ہوگا۔