سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے


ویب ڈیسک March 16, 2021
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت آگئی ہے۔ فوٹو : فائل

عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم عرب اتحادی فوج نے ڈرون کا سراغ لگاکر فضا میں ہی تباہ کردیا، گزشتہ روز بھی حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان عرب اتحادی افواج کرنل ترک المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جب کہ کئی ممالک نے حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں