لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا سخت نوٹس

ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم

ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ذریعے ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔


یہ بھی پڑھیں: لاہورہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنان نے شہبازگل پر انڈے برسا دیئے

گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما اور پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔

علاوہ ازیں شہباز گل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث گرفتار لیگی کارکنان کو پولیس نے ضلع کچہری میں پیش کیا۔ عدالت نے تین ملزمان کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
Load Next Story