لاپتہ افراد کی عدم بازیابی متعلقہ ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر کا حکم

شہری کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی


کورٹ رپورٹر March 16, 2021
شہری کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بہتر پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

 

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سربراہ جے آئی ٹی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شہری 2008 سے گم شدہ ہے، 12 جے آئی ٹی سیشن ہوچکے ہیں، تین پی ٹی ایف سیشن ہو چکے، کیس کی پروگریس رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔

شہری کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سال ہوچکے، کوئی خاص پیش رفت نہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایس پی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بہتر پروگریس رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں