سوات میں بیٹے نے ماں اور دو بھائیوں سمیت 5 رشتے داروں کو قتل کردیا

جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بھابھی اور بھانجا شامل


ویب ڈیسک March 16, 2021
جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بھابھی اور بھانجا شامل

BRUSSELS: دیوالئی کے علاقے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

دیوالئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملزم بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی ماں، بھابھی ، دو بھائی اور بھانجا شامل ہے۔

فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں