کورونا کیسز میں اضافے پر قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی
کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قومی باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔
سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ کےمطابق مردوں اور خواتین کی یہ چیمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جانی تھی، ایونٹ نہ کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی نئی کوویڈ پابندیوں پر کیاگیاہے۔
سیکرٹری فیڈریشن کےمطابق کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ایونٹ ملتوی کرنے کے حوالےسے تمام باکسرز اور فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس کو آگاہ کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ یہ دوسری نیشنل چیمپئن شپ ہے جو کوویڈ کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے، اس سے پہلے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ بھی ملتوی کی گئی ہے جو اپریل میں شیڈول تھی۔