موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

موسم سرما کی تعطیلات کا 31 دسمبر تک کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تاہم شدید سردی کے باعث ایک ہفتہ مزید چھٹیاں دے دی گئیں۔


ویب ڈیسک January 08, 2014
سندھ حکومت نے سردیوں کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی تھی۔ فوٹو: آن لائن

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطعیلات کے بعد نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا 20سے31 دسمبر تک کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تمام اسکولزاورکالجز یکم جنوری سے کھلنے تھے مگر اچانک سے سردی کی لہر بڑھنے کے باعث پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے چھٹیوں میں اضافے کی درخواست دی جس پر7 محکمہ تعلیم نے چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھادی گئیں اور 8 جنوری سے تمام سرکاری اور نجی اسکولز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں